پنجگور میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 افراد جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے 4 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت خلیل صدیق، عبدالشکور صالح، ارشد رفیق اور وسیم ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو گذشتہ شب فورسز نے پنجگور کے تحصیل پروم سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے مزدور اور تیل کے کاروبار سے منسلک زمیادگاڑیوں کے ڈرائیورز ہیں۔

Share This Article