بلوچستان کے ساحلی شہر وسی پیک مرکزگوادر سے رات گئے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے طالب علم کی شناخت زاہد مصطفیٰ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
مذکورہ طالب علم گوادر یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم ہے جنہیں گذشتہ رات پانچ گاڑیوں پر مشتمل سادہ اور باوردی فورسز کے اہلکاروں نے گوادر میں ان کے گھر کی چار دیواری پلانگ کر لاپتہ کردیا ہے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اس دوران گھر کے افراد پر اہلکاروں نے تشدد کیا۔ مزاحمت کرنے پر گھر والوں کو بندوق کے بٹ مارے گئے اور فائرنگ بھی کی ۔