بلوچستان کے علاقے دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 3 مغوی مزدور 17 دن بعد بازیاب ہوگئے۔~دکی کے علاقے غڑواس سے اغواء ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور بازیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او ہمایوں خان ناصر کے مطابق اغواء ہونے والے تینوں مزدوروںکو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اغواء کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان ،نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان مریانی ساکنان کچلاک شامل ہیں۔
بازیاب ہونے والے تینوں مزدور اپنے گھر کچلاک پہنچ گئے ہیں۔
تینوں مزدوروں کو 13 نومبر کو دکی سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔
بازیاب ہونے والے مزدور 17 دن بعد بازیاب ہوئے ہیں۔13 نمبر کو مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ تعمیر کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کرکے مزدور اغواء کئے تھے ۔
مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری سمیت مکمل سامان اور کیمپ کو آگ لگا کر نذر آتش کردیئے تھے۔