بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں رہائشی علاقہ نیو ٹاؤن میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔
تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حملے میں گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔
واضع رہے کہ گوادر سخت سیکورٹی حصارمیں ہے لیکن اس کے باوجود عسکریت پسند فورسزو اس کے سہولت کاروں سمیت ریاستی تنصیبات کو وقتاً فوقتاً نشانہ بنایا جاتا ہے۔