کوئٹہ : لاپتہ طلبا سہیل و فصیح کی عدم بازیابی کیخلاف بساک کااحتجاجی دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی سے 3 سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے جامعہ کے طلبا سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ اسٹودنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کی جانب سے یونیورسٹی میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔

سہیل اور فصیح جو نوشکی سے تعلق رکھتے ہیں ان کو دو نومبر 2021 کو جامعہ بلوچستان کے احاطے سے جبراً لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کو 3 سال مکمل ہونے پر بساک کی جانب سے چند دن قبل احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

https://twitter.com/BSAC_org/status/1851912643738579247

سہیل اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف اس سے قبل بھی بلوچستان سمیت کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ انکی جبری گمشدگی کے خلاف طالب علموں تعلیمی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کرکے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا جو اس وقت حکمران کے ساتھ مذاکرات کے بعد موخر کیا گیا جبکہ دونوں طالب علموں کی بازیابی تین سال مکمل ہوچکا ہے مگر وہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

اس سلسلے میں بساک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کو تین سال مکمل ہونے پر جامعہ بلوچستان میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں دوروزہ دھرنا کیمپ لگایا گیا ہے جس کا آج پہلا روز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالبعلم سہیل اور فصیح بلوچ جو گزشتہ تین سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، ان کو 1,2 نومبر 2021 کی رات جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے جبراً گمشدہ کیا گیا تھا۔ ان کی عدم بازیابی پر احتجاجی ریلیاں ہوتے آرہے ہیں، صوبائی حکومت کی یقین دہانی اور پارلیمنٹ میں ان کی بازیابی کیلئے طویل گفتگو کے باوجود آج تین سال گزرنے کے بعد بھی بے قصور بلوچ طلباء کو رہائی نہیں ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ دھرنے کے علاوہ، دوسرے شہروں میں ریلی نکالنا سمیت سوشل میڈیا پہ کیمپن بھی چلایا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment