نوکنڈی میں جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اعلامیہ کے کال پرگذشتہ روز30 اکتوبرکو بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نوکنڈی بازار میں ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا حمید چوک پر اختتام پزیر ہوا۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1851682784957575342

ریلی میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں ، اسٹوڈنٹس اور علاقے کے سیاسی و قبائلی لوگوں سمیت بچیوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر کسی بھی مسنگ پرسز سے کوئی جرم سرزد ہوا تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے سزا دی جائے ایسے جبری گمشدگیوں کے واقعات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ایسے ہتھکنڈوںکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment