بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دکی میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے دکی شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔