تربت: کیچ میوزیم سینٹر پر فورسزکاچھاپہ، موسیقار عملہ سمیت گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے کیچ میوزیم اینڈ کلچر سینٹر پر چھاپہ مارکر استاد شوکت مراد اور استاد عارف مزار سمیت سینٹر کا پورا عملہ گرفتار کرلیا۔

اطلاع کے مطابق فورسز نے بدھ کی رات 12 بجے کے قریب کیچ کلچر سینٹر اینڈ میوزیم پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بلوچ موسیقار اور کلچر سینٹر میں سروز کی تعلیم پر مامور استاد عارف مزار، استاد شوکت مراد اور سینٹر کے تمام عملے کو حراست میں لے لیاگیا۔

گرفتار شدگان کو بعد میں تربت پولیس کے حوالے کردیا گیا اور وہ اس وقت پولیس تھانہ تربت میں زیر حراست ہیں۔

اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جبر ی گمشدگیوں اور ہراسمنٹ پالیسی کے تحت تمام شعبہ ہائے زندگی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment