چاغی میں بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے چاغی کے علاقے یک مچ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف ایک ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بی وائی سی کی جانب سے خاموشی توڑنا جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ا س سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چاغی یک مچ کے احتجاجی ریلی کے حوالے سے تفصیلات ، تصاویر و ویڈیوزشیئر کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) نے بلوچ عوام پر ظلم، منظم بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت یک مچھ میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ریلی ہائی سکول سے شروع ہوئی اور سی پی ای سی روڈ پر پہنچی، جس میں یک مچ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے یکجہتی کے لیے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج بی وائی سی کے تھیم "خاموشی کو توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑا ہونا” کا حصہ تھا، بی وائی سی ناانصافیوں، جبری گمشدگیوں اور منظم بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ آوازوں کو ابھارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment