ضلع کیچ: شاہراہوں کو بند کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے انتظامیہ نے شاہراہوں کو بند کرنے والوں کے خلاف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیدیاہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیچ کو شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ کچھ افراد یا گروہ نے کیچ کے مختلف شاہراہ کو بند کیا ہے جس سے عوام الناس کو شدید تکلیف ہوئی ہے، لہٰذا سب لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سڑکوں کی بندش خلاف قانون ہے اور لوگوں کی تکلیف کا باعث ہے لہٰذا اگر کسی فرد یا گروہ نے آئندہ سڑک بند کی تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اور سلسلے میں ضلع کیچ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے تحصیلوں میں اگر کوئی سڑک بند کرے تو فوری طور پر سڑک کھول کر سڑک بند کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ایف آئی آر درج کر کے ان کو گرفتار کیا جائے۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بطور احتجاج شاہراہوں کو بندکرکے دھرنا دیتے ہیں اور دوسری جانب ریاست اپنی جبری گمشدگی پالیسی کو ختم کرنے کے بجائے لوگوں سے ان کا احتجاج کا حق بھی چھین رہا ہے ۔

اگر عسکری اسٹیبلشمنٹ اور کٹھ پتلی حکام لوگوں کو بلاوجہ جبری لاپتہ کرنے کی اپنی پالیسی ختم کردیں تو شاہراہوں کی بندش اپنے آپ ہی بند ہوجائے گی کیونکہ لوگ اپنی خوشی اور تفریح کیلئے تو شاہراہیں بند کرتے۔

Share This Article
Leave a Comment