ہاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کارپس (ایف سی) کے 2 اہلکارہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لیے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ایف سی زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بعدازاں دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں تحریک طالبا پاکستان اسطرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔