ایران کی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں ایک کارروائی کے دوران اُن 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جو ایک روز قبل پولیس پر تفتان میں ہلاکت خیز حملے میں ملوث تھے۔
گذشتہ روز سیستان بلوچستان میں حملے میں 10 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔
جیش العدل نے سوشل میڈیا میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایرانی پولیس پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فورسز نے پولیس پر حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون آپریشن کیا ہے۔ ڈرون حملے میں کم از کم چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ البتہ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ کچھ عسکریت پسندوں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔