بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ اور ژوب میں ٹریفک حادثے سے3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
دکی میں سلیزئی ٹاپ معراج ایریے کے مقام پر مسلح موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی ۔
فائرنگ سے ایک مزدور موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مزاحمت کے دوران مزدروں کے بیلچے کی وار سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈاکو کو دیگر ساتھی ڈاکو اٹھا کر فرار ہوگئے۔
ہلاک مزدور کی شناخت غلام شاہ ولد محمد شاہ قلندرانی ساکن رباط کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی مزدور کی شناخت ملا طاہر ولد حاجی غلام علی قلندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت کی وجہ سے ناکام رہے۔
واقعے میں ہلاک اور زخمی مزدور لوڈنگ کے بعد رباط جارہے تھے۔
زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ بی آر سی کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ بی آر سی کالج کے قریب ٹریفک حادثہ بس کی ٹکر سے2 نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
مرنے والوں کی لاشیں ٹراما سنٹر ژوب منتقل کر نے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔