بلوچستان کے ضلع پنجگور سے چتکان کے رہائشی صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کی رہائی کیلئے اہل خانہ کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
اہل خانہ نے سرادک ذمہ ذمہ ہوٹل سرادک کے قریب سی پیک روڑ پر دھرنا دے کر روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے ۔
روڑ کی بندش کی وجہ سے پنجگور کراچی کوئٹہ کیچ گوادر کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔
دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں ۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج صابر نور اور عابد نور کی رہائی تک جاری رہے گا اور ہم اس وقت تک شاہراہ سے نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارے دونوں نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ سی پیک پر احتجاج پیر کے روز شروع ہوا تھا۔
صابر نور اور عابد نور کے اہل خانہ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال انکی حراست میں ہیں ۔