بھارت: ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر46 افراد ڈوب کر ہلاک، 37 بچے بھی شامل

0
24

شمالی بھارت میں لاکھوں افراد کی طرف سے منائے جانے والے ایک ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر حالیہ سیلاب سےبپھری ہوئی ندیوں اور تالابوں میں نہاتے ہوئے کم از کم 46 افراد ڈوب گئے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 37 بچے اور سات خواتین شامل ہیں جو بدھ کے روز مشرقی ریاست بہار کے 15 اضلاع میں مختلف واقعات میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

بھارت میں ماضی میں مذہبی تقریبات کے دوران مہلک بھگدڑ کے متعدد واقعات ہوئے ہیں لیکن تہواروں کے دوران بڑے پیمانے پر ڈوبنے کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ریاست میں کچھ ندیاں اور تالاب شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے بہہ گئے ہیں۔

عقیدت مند جیویت پترکا ورات کا سالانہ تہوار منا رہے تھے، جس کے دوران خواتین 24 گھنٹے کا برت رکھتی ہیں اور اپنے بچوں کی زندگی اور بھلائی کے لیے دعائیں مانگتی ہیں۔ وہ بعض اوقات اپنے بچوں کے ساتھ نہانے کے لیے قریب واقع ندیوں اور تالابوں پر جاانے کے لیے سفر بھی کرتی ہیں۔

بہار ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیےچار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here