مستونگ ودکی میں صحافی نثار لہڑی سمیت 2 افراد قتل

0
22

بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ میں کلی گلکنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سراوان پریس کلب کے عہدیدار اور نیوز ایجنسی آن لائن سے وابستہ صحافی نثار احمد لہڑی ہلاک ہوگئے۔

سراوان پریس کلب کے عہدیدار و سینئر صحافی نثار احمد لہڑی آج صبح مستونگ شہر میں واقع اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہے تھے جس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

میت کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قتل کا واقعہ زمین کا تنازع ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ایس پی مستونگ عابد بازئی نے صحافیوں کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پریس کلب کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دکی میں مانکی ڈیم کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سی ڈی ستر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دنیا خان ضلع عظیم خان کھیتران ساکن دین محمد قلعہ کی لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here