پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُراشگون ہے۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ اختر مینگل کے استعفے کو مؤخر کیا جائے اور بات کی جائے، بلوچستان کا مسئلہ پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا درد ناسور بن رہا ہے اور پانی سر تک آ چکا ہے، کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی۔