بلوچستان کے اسپتالوں کوپرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

0
31

بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ ، ژوب،پنجگور،کوہلو، پشین ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، قلات، لسبیلہ کے اسپتال بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں جائیں گے۔

محکمہ صحت نے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ اسپتالوں سے تفصیلات اور اعداد و شمار طلب کرلے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سنڈیمن پروینشل اسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ژوب، پنجگور، کوہلو، پشین، خضدار، ڈیرہ بگٹی، قلات، لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کے میڈیکل افسران کے نام مراسلہ لکھا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے اور ان کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اسپتالوں میں موجود سہولیات، اسٹاف کی تعداد تعلیمی قابلیت، تجربہ ، مشینری اور دستیاب آلات، آپریشن تھیٹرز، وارڈز ، کمروں، ایمرجنسی رومز، آئی سی یو اور این آئی سی یو کی تفصیلات، اسپتالوں کا موجودہ بجٹ بشمول افراد قوت پر لاگت ، آلات ، انفراسٹرکچر میں بہتری کی گنجائش ، گزشتہ دو سے تین سالوں میں مریضوں کی تعداد، سہولیات کی تصاویر ، بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کے امکانات، اسپتالوں کے مالی اعداد و شمار فراہم کیے جائیں ۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفصیلات 26 اگست تک ڈائریکٹر پراجیکٹس بلوچستان پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو ارسال کردی جائیں ۔

دوسری جانب ژوب اور خضدار کے ٹراما سینٹرز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ا مکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here