بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 4 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت میناز بلیدہ کے رہائشی ماھد ولد امید اور گلی کے رہائشی ولید ولد حمید، حنیف ولد امید اور نذیر ولد امید کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
چاروں نوجوانوں کی فیملی نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
مذکورہ نوجوانوں کو بلیدہ کے علاقے گلی اور میناز سے رواں مہینے کے پہلے ہفتے میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
چاروں نوجوان منگل کی شام کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔