پاکستانی فورسز ہاتھوں بلوچستان سے 4 نوجوان جبری طورپرلاپتہ

0
38

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے2 بھائیوں سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت خدا رحم مری ، خدائے دوست مری،امان اللہ عید محمد اور اکرام داد محمدکے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

خدا رحم مری ولد بار خان مری اور خدائے دوست مری ولد بار خان مری جو آپس میں سگے بھائی ہیں کو کوئٹہ سے نیام غنڈی سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کیا۔

کہا جارہا ہے کہ خدائے دوست کو اپریل میں اور خدا رحم کو مئی میں جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ فیملی نے ان کی جلد بازیابی کے امید پر گمشدی کو رپورٹ نہیں کیا تھا۔

دونوں بھائی کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔

علاوہ ازیں امان اللہ ولد عید محمد کواوتھل سے فورسز نے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گذشتہ دنوں 12 اگست کو اتھل مین بازار سے لاپتہ کیا گیا۔

دریں اثنااکرام ولد دادمحمد کو آج بروزبدھ کو ضلع گوادر کے علاقے جیونی پانوا ن سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اکرام کی ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here