بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت نے پاکستانی فوج ایجنسیز کے ایما پرگوادرجانے والے مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں اپنے ایک حکم نامے میں حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ گوادر جانے والی مسافر بسیں ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لیں۔بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا ۔
حکم نامے میں 20 سے زائد مسافر گوادر لے جانے پر مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ہر مسافر کوچ میں 20 سے زائد مسافر ہوں تو انھیں اوتھل زیروپوائنٹ پر روک دیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ اوتھل زیروپوائنٹ پر گوادر جانے والی مسافر بسوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار روک رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جس مسافر بس والے کے پاس ڈپٹی کمشنر گوادر کی این اوسی ہوگی اسے گوادر جانے کی اجازت ہوگی ۔
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کے مطابق پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اوتھل زیروپوائنٹ نزد ٹول پلازہ A ایریا اوتھل میں ضلع گوادر کی طرف سفر کرنے والے مسافر بسوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا اوتھل انتظامیہ نے بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ہر مسافر بس میں 20 سے زائد مسافر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے گوادر جانے والی متعدد مسافر بسیں اوتھل زیروپوائنٹ پر کھڑی ہیں اور انھیں گوادر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔