حکومت بلوچستان کو شاہراہیں کھولنے کیلئے انجمن تاجران کی 3 دن کی الٹی میٹم

0
39

حکومت بلوچستان کو شاہراہیں کھولنے کیلئے انجمن تاجران نے 3 دن کی الٹی میٹم دے دی ہے۔

کوئٹہ (آن لائن) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، خان کاکڑ، سید حیدر آغا، طاھر خان جدون، سید شفیع آغا، آمردین آغا، اسد خان ترین دانش بلوچ، حاجی داود خلجی ، ولی محمد ترین، اقبال خان کاکڑ، رشید آغا، حاجی عبدالنافع نورزئی، جعفر آغا، عمر خان ترین، حاجی عابد اچکزئی، سردار سجاد شاہوانی، ملک محمد حسین شاہوانی و دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت امن و امان اور دیگر عوامی کو مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں افراتفری، لاقانونیت اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دنوں سے کوئٹہ کے پمپوں میں پیٹرول ڈیزل دستیاب نہیں ہے یا قصداً عوام کو تین سے ساڑھے تین سو روپے ایرانی پیٹرول خریدنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ نالیاں کچرے سے بھری ہوئی مگر خواب غفلت میں پڑی بلوچستان حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرساں حال نہیں ہے ایسی حالات پر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اورہم بلوچستان حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر تین روز میں بلوچستان بھر پیٹرول ڈیزل کی ترسیل نہ کی گئی، بند شاہراہیں نہ کھولی گئیں تو مجبورہوکر غیر مینہ مدت کے لئے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تاریخ کا بد ترین حکومت ہے جس کے ہاتھوں میں کچھ ہے نہ زبانوں میں ۔نام نہاد وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزرا مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے یہ نام نہاد وزیراعلیٰ اور وزرا حکومت چلانے کے مستحق نہیں نہ ان سے حکومت چلانا ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ تین دن کے بعد بذریعہ پریس کانفرنس بلوچستان بھر کی تاجر برادری اور عوام کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ تاجر برادری تین روزہ شٹرڈان ہڑتال کی تیاری کرلیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here