ضلع کیچ: سامی گیشکور میں پاکستانی فورسز وتعمیراتی کمپنی پر حملے

0
52

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر اور تعمیراتی کمپنی پرحملوں کی اطلاعات ہیں۔

موصل ہونے والی اطلاطاعات کے مطابق ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ ایک اور حملے میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کادعویٰ ہے کہ یہ واقعہ کیچ کے علاقے سامی گیشکور کے مقام پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ اسی وقت نامعلوم افراد نے مذکورہ مقام پر تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔

مقامی لوگوں کو حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

آزادا ذرائع سے ان حملوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی حکومتی حلقوں میں اس طرح کی کوئی اطلاعات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here