عید کے روز تربت میں بھی جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بھی لاپتہ افراد کے لواحقین نے عید کے روز احتجاجی ریلی و دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضع رہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرحسب روایت ہرسال عید کے روز احتجاجی ریلی و مظاہرے کا اہتمام کرتی ہے اور کل بھی کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے و ریلی کی کال دے چکی ہے۔

ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوانوں مسلم عارف، فتح میار، جہانزیب فضل و دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ وہ کل صبح نماز عید الاضحی کے بعد شہید فدا چوک پر احتجاجی دھرنا دیکر عید کے روز پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ صبح دھرنا دیں گے جبکہ شام 5 بجے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےشہید فدا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں تمام سیاسی، سماجی اور مذھبی تنظیموں اور انسان دوست عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ کل بھروپر شرکت کریں اور ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

یاد رہے کہ مسلم عارف اور فتح میار کا تعلق بلیدہ سے ہے اور انکی فیملی نے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ ڈی سی آفس تربت میں دھرنا دیا تھا جبکہ جہانزیب فضل کا تعلق آپسر تربت سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment