حب میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افرادہلاک

0
40
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افرادہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

حب میں عدالت روڈ پرموبائل فون کے لین دین پر دکاندار لڑ پڑے جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔

اسلحہ ، لاٹھیوں اورچھریوں کا آزادانہ استعمال سمیت فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر جان کی بازی ہار گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

ہفتہ کے روز حب شہر میں عدالت روڈ پر بلوچ کالونی کے قریب موبائل فون کے سودے کے لین دین پر دو پڑوسی دکاندار وں میں تصادم میں اسلحہ لاٹھیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

فائرنگ سے 40سالہ عبدالصمد ولد حاجی قاسم نامی راہ گیر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ6افراد سراج ،صمد ،نظام ،اُسامہ اور سعد گولیاں اور چھریوں کے وار سے زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بناتی جاتی ہے ۔

دوسرے واقعہ میں شاکر ہوٹل کے قریب مین آر سی شاہراہ پر راہ چلتے چنگچی رکشے پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت امداد حسین مگسی ولد ریاض حسین مگسی عمر 22 سال سکنہ ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش حب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here