ایران : مغربی بلوچستان میں فورسزپر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران میں مغربی بلوچستان کے علاقے سوران مہرستان میں ایک حملے میں کم از کم 5 ایرانی پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سیستان و بلوچستان کے علاقے میں ایک حملے میں پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دریں اثناجیش العدل نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ ہفتے ایران میں مغربی بلوچستان کے چھ مختلف علاقوں میں ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں پولیس اسٹیشن 11 کا ہیڈ کوارٹر چابہار اور راسک میں آئی آر جی سی، چابہار ایڈمرلٹی، چابہار انٹیلی جنس پولیس اور راسک ٹو سرباز محور میں آئی آر جی سی کے مقامی تنصیبات شامل تھے۔

ان حملوں میں سرکاری سطح پر16 حملہ آور اور فوج و دیگر فورسز کے 11 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔

بعد ازاں ایران مخالف مسلح تنظیم جیش العدل نے عسکری تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ چابہار اور راسک کے درمیان جھڑپوں میں 18 فدائین اور 200 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment