نصیر آباد سے 3 لاشیں برآمد،پنجگور سے ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آبادسے 3 افراد کی گولی لگی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

پولیس نے نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ تہانہ حدود سے3 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق انہیں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ہے ۔

لاشوں کی شناخت معلوم نہ ہوسکی جبکہ قیاس کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق قلات سے ہے ۔

دوسری جانب پنجگور میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پیری جھلگ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بختیار کے نام سے ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے جبکہ لاش کوپولیس نے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment