بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عقیل بخش ولد کریم بخش کے نام سے ہوگئی جس کی عمر 25 سال اور وہ ایک رکشہ ڈرائیورتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے حب میں پیرکس روڈ پراسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
ہلاک شخص کی لاش ایدھی ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کردی ہے۔
پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔