Site icon Daily Sangar

بی این پی کے 50 سے زائد کارکنان کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے امیدوار اور سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو سمیت 50 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گورنمنٹ سنٹرل پرائمری سکول میں اختر حسین لانگو خواتین کے پولنگ سٹیشن میں گھس گئے جس سے خلل پیدا ہو گیا۔

جبکہ پسنی میں بی این پی کے علاقائی رہنماچاکر خان مینگل کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس سلسلے میں پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پسنی سے تعلق رکھنے والے ہمارے پارٹی کے بہادر کارکن چاکر خان مینگل کو گزشتہ رات انتخابی دھاندلی کے خلاف بولنے پر مسلح افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہم انصاف اور امن کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Exit mobile version