Site icon Daily Sangar

شمالی وزیرستان : سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی

پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھاکہ فوج وپولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

فائرنگ و شیلنگ سے محسن داوڑ اور اسکے ساتھی زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ اس کےزتمام خمی ساتھیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

Exit mobile version