بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ڈی بلوچ کے مقام پر سی پیک شاہرہ پر دھرنامظاہرین نے 24گھنٹوں میں لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کی شرط پر دھرناموخرکیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور متاثرہ فیملی کے درمیان 3 نوجوانوں کی بازیابی اور دیگر3 کے متعلق اطلاع کی فراہمی کی شرط پر دھرناکو فی الحال موخرکردیا گیاہے۔
کہا جارہا ہے کہ ایس ایس پی کیچ اور پولیس افسران کے ساتھ مزاکرات کے بعد ڈی بلوچ پوائنٹ پر گزشتہ دو ہفتوں سے جاری دھرنا موخر کردیا گیاہے ۔
پولیس افسران نے فوری طور پر3 لاپتہ افراد کی بازیابی اور دیگر 3 کو عدالتوں میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی جسے مظاہرین نے قبول کیا۔
مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی کیچ کی سربراہی میں ایک وفد نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر مظاہرین کے ساتھ مزاکرات میں تجویز پیش کی کہ لاپتہ افراد میں سے3 کو چوبیس گھنٹوں کے اندر بازیاب کیا جائے گا جب کہ دیگر 3 نوجوانوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
مظاہرین نے 3 لاپتہ نوجوانوں کی چوبیس گھنٹوں کے اندر بازیابی اور دیگر 3 کو عدالتوں میں پیش کرنے کے شرائط پر دھرنا ختم کردیا۔