ڈاکٹر اللہ نذر کی بلوچ قوم سے پاکستانی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بلوچی میں لکھے اپنے ایک پوسٹ میں بلوچ قوم سے پاکستانی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم سے گذارش ہے کہ وہ نہ صرف 8 فروری کے الیکشن میں حصہ نہ لیںبلکہ الیکشن کیخلاف کمپئین بھی چلائیں۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ یہ خودساختہ اسمبلی بلوچ قوم کیلئے زہر قاتل ہے ، آزادی کے بغیر ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں ہے ۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1746538393842896965

واضع رہے کہ بلوچ عوام گذشتہ تین عام انتخابات مسترد کرچکی ہے اور بلوچستان میں عوام کی اکثریت نے حصہ نہیں لیا تھالیکن پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ نے انجینئرڈسے اپنے لے پالکوں کو جتوایا اور اسمبلیوں میں پہنچاکر بطور بلوچ قومی نمائندہ پیش کیاتھا۔موجود الیکشن میں بھی یہی وطیرہ اپنایا جارہا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment