کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ روز پانچ بجے کے قریب ضلع کیچ کے علاقے پیدراک اور جمک کے درمیان ڈھوکی کے مقام پر پاکستانی فوج کے چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment