بلوچ آزادی پسندرہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچ آزادی کی تحریک کثیر جہتی ہے جس کا سب سے اہم پہلو نفسیاتی جنگ ہے جس میں دشمن کو شکست ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہماری صفوں میں سے کچھ کمزور پڑ گئے ہوں گے، لیکن دشمن زیادہ کمزور ہے کیونکہ دشمن کا کوئی علاقہ نہیں ہے، اورمیں اپنے نوجوانوں اور ابھرتی ہوئی قیادت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس نفسیاتی جنگ کے لیے تیار رہیں۔
بلوچ رہنا کا کہنا تھا کہ میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس سے بھی زیادہ انقلابی طریقہ اختیار کریں۔