گوادر میں انٹی نارکوٹیکس کی ہیڈ آفس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیزمیںگوادر میں انٹی نارکوٹیکس کی ہیڈ آفس پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بائیس اور تیئیس دسمبر کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے سرمچاروں نے گوادر نیوٹاؤن میں انٹی نارکوٹیکس کی ہیڈ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹی نارکوٹیکس نے مذکورہ عمارت کچھ عرصے پہلے چار کروڈ روپے میں ایک مقامی شخص سے خریدا اور اسے بطور ہیڈ آفس کے استعمال کیا جارہا ہے۔ مقامی ڈرگ مافیا کے گتھ جوڈ سے ڈیتھ اسکواڈ کو سرگرم کرنے میں انٹی نارکوٹیکس کا اہم کردار ہے جو آئے روز بلوچوں کی اغوا اور شہادت میں براہ راست ملوث ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کی سہولت کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment