Site icon Daily Sangar

نصیر آباد میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںنصیر آباد میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے منجھو شوری میں گذشتہ شب پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گشت کررہے تھے، دھماکے کے بتیجے میں کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Exit mobile version