Site icon Daily Sangar

بلوچ سیاسی وعسکری جماعتوں مابین انضمام میں پیشرفت ہوئی ہے، ڈاکٹر اللہ نذر

آزادی پسند بلوچ رہنما اور بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذربلوچ کا برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے نمائندے ریاض سہیل سے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کے انضمام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انضمام یا اتحاد کی کوششیں شروع سے رہی ہیں اور اس میں کامیابی اور پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سب جماعتیں اور تنظیمیں ایک ہی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، آزادی سب کا بنیادی مقصد اور منزل ہے تو پھر ہماری طاقت کیوں نہ ایک ہو۔‘

ڈاکٹر اللہ نذربلوچ نے کہا کہ انھوں نے دوستوں کے ذریعے انھیں بھی تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی ہے کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ سب ایک ہوں اور اپنے مقصد کے لیے جدوجہد کریں۔

ممکنہ مشترکہ تنظیم کے نام کے بارے میں ڈاکٹر اللہ نذر کہتے ہیں کہ براس سمیت کوئی بھی نام ہو سکتا ہے جسے دوستوں اور تنظیمی اداروں کی مشاورت کے بعد طے کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذربلوچ کا کہنا تھا کہ ہر تنظیم میں مختلف آرا کے لوگ ہوتے ہیں، ان کی تنظیم میں ہر ایک کو رائے دینے کا حق حاصل ہے آمرانہ سوچ یا قیادت نہیں ہے۔ پارٹی ڈسپلن، اداروں کی ترقی اور اہمیت کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ایک لمبی لڑائی جاری ہے۔

Exit mobile version