بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس کے دفتر پر بم حملہ ہواہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ عارف گلی میں اینٹی نارکوٹکس فورسز کے دفتر کے باہر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قانون نافذ کرنیوالے ادارے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔