بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان سے پاکستانی فوج نے 2 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت قاسم ولد ڈاکٹر صمد اورمیرخان ولد شاہ بیک کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز وخفیہ اداروں نے گذشتہ روزجمعہ کی شام کو دونوں افراد کو تجابان کے مین روڈ پر واقع ایک دکان سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار صر ف اور کورولا گاڑیوں میں آئے اور انہوں نے مذکورہ دونوں افراد کو حراست میں لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔