میری موت کی صورت میں ملکی منصوبہ بندی کی گئی تھی، برطانوی وزیراعظم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جب وہ کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں انتہائی بیمار تھے تو ملک میں ”کنٹنجنسی“ پلان بنائے گئے تھے۔ یعنی ان کی موت کی صورت میں کیا کرنا ہے اس بات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اتوار کو اخبار دی سن کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے بچانے کے لیے کئی لیٹر آکسیجن لگائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں سینٹ سینٹ تھامسمز ہسپتال میں رہ کر ان میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ وہ دوسروں کو اس درد سے نکالیں اور برطانیہ کو واپس اپنے پاو¿ں پر کھڑا کریں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈز کے اپنے ایک بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment