کوئٹہ میں فائرنگ ،سپریم کورٹ پاکستان کا سینئر وکیل ہلاک

0
129

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کوہلاک ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر اپنے ایک کزن کی گاڑی میں گھر سے ہائی کورٹ جا رہے تھے کہ ان پر مسلح موٹر سائیکل سواروں فائرنگ کردی۔

پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عائشہ فیض نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالرزاق شر کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ورثا کی درخواست پر پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تاہم چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ انھیں مجموعی طور پر 16گولیاں لگی ہیں جو دائیں اور بائیں جانب سے فائر کی گئی تھیں۔

عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کو سینے، پیٹ اور گردن میں گولیاں لگیں۔

واقعے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور ضلعی کچہری میں مکمل بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ 3 روزہ یوم سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here