بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں شہید بلوچ شاعر کمال کہدائی کا گھر مسمارکردیا گیا ہے ۔
ریڈیو زرمبش کے مطابق یہ کام 26 مئی کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سردار عزیز کی سربرائی میں کی گئی۔جہاں گھر کے دروازے ،ٹی آئرن اور گارڈر اکھاڑ کر لےگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ شہید کمال کہدائی کا گھر پہلے پاکستان آرمی کے قبضے میں تھا جسے حال ہی میں انہوں نے خالی کیا تھا، جس کے بعد سردار عزیز نے اپنے بیٹوں اور دیگر کارندوں کے ساتھ ملکر گھر پر دھاوا بولا ہے اور لوٹ مار کی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سردار عزیز اپنے بیٹوں سمیتپیدارک کے علاقے میں فوج کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ چلارہا ہے اور علاقے میں کئی افراد کے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قابض ہے۔جبکہ پیدارک کے علاقے میں چونگی لگاکر راہگیروں سے زبردستی ٹیکس بھی وصول کررہا ہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ سردار عزیز اور اسکے بیٹے شہید کمال کہدائی سمیت دسیوں بلوچوں کی قتل میں براہ است ملوث ہے۔