پاکستان میں انٹرنیٹ بندش سے آٓئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان

0
178

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 2 ارب 46 کروڑ جبکہ آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان میںتین دنوں تک انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے ڈیجیٹل ایکو سسٹم سے منسلک شعبے شدید متاثر ہوئے۔

ڈیٹا کے مطابق 72 گھنٹوں میں پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کو دو ارب 46کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے ڈیجیٹل کاروبار سے متعلق افراد اور ادارے ہی نہیں بلکہ حکومتی محصولات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق حکومت کو موبائل براڈ بینڈ کی خدمات سے روزانہ ساڑھے 28کروڑ کا ٹیکس ریونیو ملتا ہے۔ تین دن میں حکومت کو تقریبا 86 کروڑ کے ٹیکس ریونیو کا نقصان ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here