پنجگور میں تھانے پر حملہ و گریشہ میں یوفون ٹاورمشینریز کو نذر آتش کیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں تھانے پر حملہ اور گریشہ میں یوفون ٹاورکے مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پنجگور میں نارکوٹیکس تھانے پر دستی بم حملہ اور گریشہ میں یوفون ٹاورکو ناکارہ بناکرمشینریز کو نذر آتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پنجگور کے مرکزی شہر چتکان میں تار آفیس کے علاقے میں گزشتہ شب نارکوٹیکس کے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔دستی بم تھانے کے اندر گرا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خضدار کے علاقے گریشہ میں سرمچاروں نے چیل کے مقام پر قائم دشمن فوج کی سہولت کے لیے موجودیو فون کے ٹاور کونشانہ بناکر ناکارہ کیااور مشینریزکو نذر آتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment