دشت کھڈان میں نادرا آفس کو نذر آتش کردیا، بی ایل ایف

0
148

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے دشت کھڈاں میں پاکستانی ادارہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے آفس کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں واقع نادرا آفس کو کل رات نو بجے نذر آتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قبضہ گیر کے انتظامی دفاتر، تنصیبات، نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کرینگے۔ نادرا کا کام پاکستانیوں کی پیدائشی اور شادی وغیرہ کی رجسٹریشن سمیت شناختی کارڈ بنانا بھی ہے۔ یہ واضح ہے کہ پاکستانی شناخت دنیا میں خود ان کے لیے ذلت بن چکی ہے تو اس سے بلوچ قوم کا بحیثیت ایک مقبوضہ قوم، کوئی واسطہ نہیں ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بلوچوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنانے کے ساتھ حراستی قتل عام معمول بن چکے ہیں۔ دوسری جانب قابض ریاست ہماری شناخت کو مٹانے کے درپے ہے اور اپنی شناخت ہم پر مسلط کرنا چا رہی ہے، اسے ہم قبول نہیں  کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here