ڈیرہ اللہ یار میں صحافی پر حملہ، حالت تشویشناک

0
57

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک صحافی پر مسلح افرادنے حملہ کیا جس سے اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی صحافی کا تعلق جعفر آباد سے بتایا جارہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سنیئر صحافی جاوید احمد دھرپالی کے دفتر پر نصف درجن سے زائد مسلح افراد ڈنڈا بردار نے حملہ کیا۔

دفتر کی توڑ پھوڑ کرکے صحافی کو زد کوب کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

صحافی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کیا گیا بعد ازاں اسے مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

صحافیوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here