تربت:آل پارٹیز وفد کی یونیورسٹی وائس چانسلر سے ملاقات، فیسوں میں اضافہ پرگفتگو

0
130

تربت میں آل پارٹیز کیچ اور سول سوسائٹی کیچ کا وفد گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد سے ملاقات کیلئے یونیورسٹی تشریف لائے اور یونیورسٹی کے فیسوں میں اضافے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر وفد کے ہمراہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملے اور فیسوں میں اضافہ کے معاملے پر تفصیلی بات کی۔

آل پارٹیز کیچ اور اسٹوڈنٹس نے وائس چانسلر سے فیسوں کے معاملہ پر نظرثانی کی اپیل کی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ یونیورسٹی کے آئین سازی ادارہ اکیڈمک کونسل نے کی ہے اور اسی سال مارچ کے مہینے میں اکیڈمک کونسل کی مٹینگ بلائی جائے گی جس میں دیگر امور کے علاوہ فیسوں میں اضافہ کا معاملہ اور ہاسٹل فارم کے کچھ شق نظرثانی کے لئے رکھے جائیں گی۔

طلبہ کے مطالبے پر وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ سمسٹر فیس بغیر کسی دباؤ کے 4 برابر قسطوں میں جمع کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ طلباء کو حسب معمول بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانسپورٹ اور دور دراز علاقوں کے طلباء کو ہاسٹل کی سہولیات مہیا کیے جائیں گے۔

آخر میں آل پارٹیز کیچ اور سول سوسائٹی کیچ کے وفد نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے مطالبات پر غور اور نظرثانی کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here