ضلع کیچ: مند میں پاکستانی فورسز قافلے پر حملہ،4اہلکار ہلاک

0
180

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے ایران سے منسلک سرحدی پہاڑی علاقے شیراز میں نیلگ اور چُکاپ کے درمیان چُکاپ کؤر (ندی) میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ شدید تھا جس سے فوج کے ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ اہلکاروں کے مرنے اور زخمی ہونے کے مصدقہ اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد تربت سے دو گن شیپ ہیلی کاپٹر جاہے وقوعہ پر پہنچے اور آخری اطلاع تک وہ مختلف مقامات پر شیلنگ کررہیتھے۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران سرحد کے قریبی علاقے چکاب سیکٹر میں مسلح افرد کی فائرنگ سے 4اہلکارہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ کہا کہ سرحد پر گشت کرنے والے فوجی دستے پر حملہ کرنے کے لییحملہ آوروں نے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

بیان میں ایرانی حکام سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here