ہرنائی میں فورسز کیخلاف احتجاج چھٹے روز میں داخل،آل پارٹیز کی ریلی اور دھرنا

0
169

بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے خوست میں پاکستانی فورسز کی جانب سے نہتے لوگوں پرفائرنگ کے واقعہ کیخلاف احتجاج 6 ویں روز بھی جاری رہا۔

خوست کے مقام پر آل پارٹیز اور خوست عوام کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری گذشتہ 6 دنوں سے جاری ہے۔

ضلع ہرنائی کے علاوہ مختلف اضلاع سے لوگ خوست واقعہ میں ہلاک ہونے والے اے این پی کے کارکن خالقداد بابڑ کی فاتحہ خوانی اور اظہار یکجہتی کیلئے خوست دھرنے میں شریک ہیں۔

اس کے علاوہ آل پارٹیز کی اپیل پر خوست واقعہ کیخلاف شاہراگ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے این پی کے ضلعی صدر ولی داد میانی، این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان خان، پی ٹی ایم کے وہاب کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے خوست دھرنے کے مطالبات منظور کرنے، خالقداد بابڑ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے اور واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے خوست واقعے کا نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here