ضلع پنجگور میں اے این ایف کے کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پنجگور میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے ضلع پنجگور کے مین بازار میں جاوید چوک کے قریب اینٹی نارکو ٹیکس فورس (اے این ایف) کے کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ دستی بم کیمپ کے اندر گرئے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment